پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حالیہ حملے کی شدید مذمت

مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا دھاوا بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔پاکستان مسجدِ اقصیٰ کی مذہبی و قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتا ہے

وائس آف جرمنی اردو نیوز،پاکستان،نیوز ڈیسک
اسلام آباد:پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کی فورسز کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مقدس مقام کے تقدس اور تاریخی حیثیت پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا دھاوا بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔پاکستان مسجدِ اقصیٰ کی مذہبی و قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتا ہے۔عالمی برادری اسرائیلی اشتعال انگیزی روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے لیے اصولی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button