پاکستاناہم خبریں

صدر ٹرمپ ایران سے مذاکرات کے لیے سنیچر کو نائب صدر کی سربراہی میں ٹیم پاکستان بھیج رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

انہوں نے کہا کہ ’میں ایک بار پھر صدر کی توقع اور مطالبے کو دہراتی ہوں کہ آبنائے ہرمز کو فوری، جلد اور محفوظ طریقے سے دوبارہ کھولا جائے۔‘

By www.vogurdunews.de
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر نمائندوں کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد بھیج رہے ہیں.
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذاکرات اسلام آباد میں سنیچر کے روز شروع ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ’ٹرمپ اپنی مذاکراتی ٹیم، جس کی قیادت امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے، اور جس میں خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں، کو اس ہفتے کے اختتام پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔
ان خبروں کے بعد کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اس اہم آبی گزرگاہ کو بند کر دیا گیا ہے، ترجمان نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کو ’فوری، جلد اور محفوظ طریقے سے‘ کھولنا ہوگا۔‘
کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس آبی راستے کی کسی بھی قسم کی بندش مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں ایک بار پھر صدر کی توقع اور مطالبے کو دہراتی ہوں کہ آبنائے ہرمز کو فوری، جلد اور محفوظ طریقے سے دوبارہ کھولا جائے۔‘
قبل ازیں بدھ کو ہی پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ان کی دعوت پر جمعے کو امریکی اور ایرانی وفود مستقل جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد آرہے ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کی تجاویز کو قبول کی اور عارضی جنگ بندی پر راضی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے شعلے نہ صرف خطے کو لپیٹ میں لے چکے تھے بلکہ پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رہے تھے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی درخواست پر امریکہ اور ایران دونوں نے مثبت ردعمل دیا، جو پاکستان کی سفارتی سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button