پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

ایران کا مؤقف: پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے عارضی جنگ بندی، امریکا پر عدم اعتماد برقرار

ہمارے صدر اور وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عرب ممالک ہمارے بھائی ہیں ان کو اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے

انصار زاہد سیال-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
لاہور : ایرانی قونصلیٹ جنرل مواحد فر نے صافیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ارمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی پر خلوص کاوشوں کی وجہ سے 15 دنوں کے لیے امریکہ کے ساتھ سیز فائر ہوا ہے امریکہ قابل بھروسہ نہیں ہے اور اس نے دو بار مذاکرات کے نام پر دھوکہ دیا ہے ہمارے سیاسی افراد مذاکرات کے لیے اسلام آباد جبکہ ہماری بہادر افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہوں گی انہوں نے کہا کہ ایران ونزویلا یا لیبیا نہیں ہے جہاں پر امریکہ اپنی من مرضی کر سکے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 47 سالوں سے ایران نے بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کی پاسداری کی ہے اور کسی ہمسائے ملک پر حملہ نہیں کیا ،جبکہ امریکہ اور اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی پابندی نہیں کرتے موجودہ جنگ میں بھی عرب ممالک پر مجبورا امریکی اڈوں پر حملے کرنا پڑے ،ہمارے صدر اور وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عرب ممالک ہمارے بھائی ہیں ان کو اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور اب جنگ کے بعد بھی ہم ہماری خواہش ہو گی کہ اپنے ہمسائے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے اچھے تعلقات رہیں انہوں نے کہا کہ ابنائے ہرمزمز ایران اور عمان کے نئے قوانین کے تحت کھلے گا اور تمام ممالک کو اس پر عمل درامد کر کے وہاں سے گزرنا پڑے گا جنگ سے قبل والی پوزیشن اب ابنائے ہرمز کھلنا ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کو شکست ہوئی ہے اور وہ اپنے پائلٹ کی بازیابی کی اڑ میں اٹھ گھنٹے تک اصفہان کے قریب یورینیم چرانے کے لیے کوشش کرتے رہے لیکن ان کو ناکامی کے ساتھ بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہم امید کرتے ہیں کہ خطے میں مکمل جنگ بندی ہوگی اور ہم تمام اور خصوصاً ہمسائے عرب کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں ہم پاکستان کے انتہائی مشکور ہیں ہمارے رہبر معظم شہید بھی اقبال لاہوری اور پاکستان کے ساتھ خصوصی محبت کرتے تھے امید ہے کہ جنگ کے بعد پاکستان کے ساتھ سیاسی اور معاشی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button