پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

پاکستان میں لاہور ایئرپورٹ سے پہلی بار روٹ ٹو مکہ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں

مسافروں کے ہموار بہاؤ، رش میں کمی اور بہتر سروس فراہمی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ناصف اعوان-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز کے ساتھ
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر لاہور سے پہلی بار روٹ ٹو مکہ آپریشن کے آغاز کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور ایئرپورٹ سے روٹ ٹو مکہ آپریشن کے کامیاب، منظم اور مسافر دوست آغاز کیلئے اقدامات تیز کرنے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔
اجلاس میں سعودی حکومت کے ڈائریکٹر آپریشنز حج فواز سعود الشفیری اور سعودی سفارتخانے کے سیکریٹری نے شرکت کی۔ایئرپورٹ منیجر عرفان خان سمیت پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی، اے ایس ایف، کسٹمز، ایف آئی اے، اے این ایف، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان سے ملاقات کی۔
اجلاس میں حجاج کرام کیلئے ہر مرحلے پر بہترین سہولیات فراہم کرنے اور اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا انفراسٹرکچر سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں خصوصی کاؤنٹرز اور ہولڈنگ ایریاز کا قیام، نشستوں کی دستیابی، بہتر کیو مینجمنٹ سسٹم اور واضح سائن ایج شامل ہیں۔مسافروں کے ہموار بہاؤ، رش میں کمی اور بہتر سروس فراہمی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر لاہور ایئرپورٹ سے روٹ ٹو مکہ آپریشن کے کامیاب، منظم اور مسافر دوست آغاز کیلئے اقدامات تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button