پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرِ عام پر

بھارت پاکستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کر رہا ہے,بھارت دہشت گردوں کو آئی ای ڈیز اور دیگر دھماکہ خیز مواد فراہم کر کے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرِ عام پر آ گئے ہیں، جن سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ فالس فلیگ آپریشنز اور سرحد پار دہشت گردی کے ذریعے اپنی سیاسی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا مودی سرکار کا معمول بن چکا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد عبدالمجید کی گرفتاری اور اس سے برآمد ہونے والے مواد نے پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلگام فالس فلیگ واقعے کے چند روز بعد ہی عالمی برادری کے سامنے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کی سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات دن گزرنے کے باوجود بھارت پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کا ایک بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ بھارت دہشت گردوں کو آئی ای ڈیز اور دیگر دھماکہ خیز مواد فراہم کر کے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی بھارت میں تربیت، علاج اور دیگر سہولت کاری کے ناقابلِ تردید شواہد پہلے ہی عالمی سطح پر پیش کر چکا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button