مشرق وسطیٰ

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا پاکستانی بزنس مین کے صاحبزادے سے نکاح ہوا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق خاتون اول کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق خاتون اول کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ خاتون اول کی بیٹی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبویﷺ میں ہوا، خاتون اول کی بیٹی کا نکاح پاکستانی بزنس مین کے بیٹے محمد شیخ سے ہوا۔
دورہ سعودی عرب، عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں خاندان کے قریبی لوگوں اوردوستوں نے شرکت کی جبکہ نکاح کے بعد جوڑا عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب نومبر کے دوسرے ہفتے لاہور میں ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button