جام کمال کے استعفے اور تحریک عدم اعتماد پر فریقین میں ڈیڈلاک
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفے اور تحریک عدم اعتماد پر فریقین میں اب بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفے اور تحریک عدم اعتماد پر فریقین میں اب بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں ایک دن باقی رہ گیا ہے، لیکن ناراض اراکین اور وزیراعلیٰ جام کمال اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزیر پرویز خٹک بدستور کوئٹہ میں موجود ہیں اور دونوں رہنماؤں کی آج بھی فریقین سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق جمعیت، بی این پی اور پشتونخوامیپ کی حمایت کیساتھ ناراض اراکین کے مطلوبہ نمبر پورے ہیں۔
دوسری جان وزیراعلیٰ جام کمال نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں نے اپنا اختیار اپنے گروپ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اور اتحادیوں کو دیا،موجودہ منظر نامے میں جو بھی بہتر ہوگا وہی فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ناراض ارکان کے ساتھ حکومت بنائے تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہیں۔