
سید عاطف ندیم-ادارت
پشاور: آئی ایس پی آر انٹرن شپ 2026 میں شامل خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ نے قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا۔طلبہ کو قلعہ بالاحصار کی تاریخی اہمیت اور ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ کی خدمات پر بریفنگ دی گئی۔ میوزیم اور تاریخی و ثقافتی ورثے سے آگاہی دی گئی۔
طلبہ کو قیامِ امن اور ترقی کے لیے فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔ طلبہ نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ سے ملاقات کی۔انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نے طلبہ کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دیے اور انہیں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔
طلبہ نے دورے کو مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے کردار اور سکیورٹی چیلنجز کو سمجھنے میں مدد ملی اور ملکی دفاع کے حوالے سے ایک نیا نقطہ نظر ملا۔طلبہ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔



