پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کو معاہدے کا علم تھا، میری کیا مجال بتائے بغیر معاہدہ کروں، نور الحق قادری

وفاقی وزير نورالحق قادری نے کہا ہے کہ جو وزرا کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم کو معاہدے کا علم نہیں تھا وہ جھوٹ بول رہے ہیں

وفاقی وزير نورالحق قادری نے کہا ہے کہ جو وزرا کہہ رہے ہیں کہ وزیراعظم کو معاہدے کا علم نہیں تھا وہ جھوٹ بول رہے ہیں، تحریک لبیک کے ساتھ جو بھی معاہدے ہوئے ہیں وزیراعظم کو علم تھا۔
وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی کیا مجال کہ وہ وزیراعظم کو بتائے بغیر کوئی معاہدہ کریں۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھاکہ کالعدم تنظیم سے معاہدے کے بارے میں وزیراعظم کو علم نہیں تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button