پاکستان پریس ریلیزاہم خبریں

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست

معرکۂ حق میں پاکستان نے خطے میں بھارت کے ’’نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر‘‘ ہونے کے بیانیے اور اس سے جڑی اسٹریٹجک سوچ کو بھی شکست دی۔

احسان احمد-ادارت
کراچی:آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام میں ریکٹر ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ پروگرام میں پاکستان بھر کے 21 مختلف سٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی، علاقائی صورتحال، بھارت کے کردار، افغانستان اور معاشی استحکام پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ پاکستان قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے لیے مشکلات اور دہشتگردی کے خطرات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ مئی 2025 میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان نے سرحدی اور فضائی محاذ پر کامیابی حاصل کی۔ معرکۂ حق میں پاکستان نے خطے میں بھارت کے ’’نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر‘‘ ہونے کے بیانیے اور اس سے جڑی اسٹریٹجک سوچ کو بھی شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ اور قومی سلامتی و معاشی استحکام کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button