وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ تحمل اور برداشت کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اسلام میں پُرتشدد رویوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
لاہور میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، تحمل اور برداشت کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
کالعدم تنظیم کا احتجاج، راولپنڈی اورلاہور کے درمیان ٹرین آپریشن معطل کردیا گیا
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن عامہ برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے امن کا درس دیا ہے، دین اسلام میں پرتشدد رویوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔