مشرق وسطیٰ

لیگی عہدیدار کی اداروں سے معذرت، پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

سلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی نائب صدر عبدالماجد معاذ نے انکشاف کیا ہے کہ دھوبی گھاٹ جلسے میں کیپٹن (ر) صفدر کے کہنے پر حساس اداروں پر تنقید کی۔

فیصل آباد: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی نائب صدر عبدالماجد معاذ نے انکشاف کیا ہے کہ دھوبی گھاٹ جلسے میں کیپٹن (ر) صفدر کے کہنے پر حساس اداروں پر تنقید کی۔
فیصل آباد میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالماجد معاذ نے فیصل آباد دھوبی گھاٹ جلسے میں اداروں کے خلاف بیان پر معذرت کی اور مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جلسے میں کیپٹن صفدر کی ہدایت پر حساس اداروں اور سربراہ کو نتقید کا نشانہ بنایا، جلسے میں ایک لفظ بھی اپنا ادا نہیں کیا بلکہ کیپٹن صفدر کے الفاظ کو مائیک پر بیان کیا۔
عبد الماجد معاذ نے کہا کہ میرے بیان سے شہباز شریف نے لاتعلقی کا اظہار کیا اور مجھے مسلم لیگ ن کا کارکن تک ماننے سے انکار کیا جبکہ میں یوتھ ونگ کا سٹی نائب صدر ہوں۔
انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ قیادت کی باتوں میں آکر اداروں کے خلاف زہر افشانی نہ کریں اور محتاط رہیں۔
عبدالماجد معاذ نے اداروں کے خلاف دیے گیے بیان پر معذرت کرتے ہوئے قیادت سے ناراضی کا اظہار کیا اور پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button