کھیل

وسیم اکرم کا قومی ٹیم کو ورلڈکپ اور والدین کو ذیابیطس کے حوالے سے اہم مشورہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم سابق کپتان وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کو اسی انداز میں کارکردگی جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم سابق کپتان وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کو اسی انداز میں کارکردگی جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
کراچی میں منعقدہ ڈائبٹیز فٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے ذیابیطس کے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ اس معاملے میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے، جو اچھی علامت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کو ذیابیطس سے بچانا ہو گا، میں اس مرض سے گزشتہ چوبیس سال سے لڑ رہا ہوں، نقصانات اور مسائل کے بارے سے اچھی طرح آگاہ ہوں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں ذیابیطس کی وبا غیر صحت مندانہ طرز زندگی کی وجہ سے آئی ہے اور اسی وجہ سے پھیل رہی ہے، پاکستان میں تین کروڑ سے زائد افراد کو ذیابیطس کا مرض ہونا تشویشناک بات ہے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں پاکستان میں شوگر کے مرض سے بچاؤ کے لیے ورزش کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا اور کھیلوں کے فروغ کے لیے صحت مندانہ طرز زندگی کو فروغ دینا ہوگا‘۔
وسیم اکرم نے کہا کہ ’ہمیں اپنے بچوں کو موٹاپے اور ذیابیطس کے مرض سے بچانے کے لیے خصوصی توجہ دینی ہوگی، آج اگر پاکستان میں چینی نہ ملے تو لوگ سڑکوں پر آجاتے ہیں، میری لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ کم کھائی، باقاعدگی سے ورزش کریں اور صحت مندانہ زندگی اپنائیں‘۔
بعد ازاں ایک صحافی نے بھارت اور افغانستان کے حال ہی میں ہونے والے میچ اور ٹاس کے حوالے سے سوال کیا۔ جس کا جواب دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ’ٹاس کےحوالے متنازع سازش کو اب ختم ہونا چاہیے کیونکہ ٹاس کے بعد دونوں کپتان بیٹنگ یا فیلڈنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہیں، ایسی تھیوری کو کھیل سے جوڑنا مناسب نہیں ہے‘۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی مسلسل کامیابی کو وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان نے اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چاروں میچز میں فتح اپنے نام کی، ٹیم پاکستان اس ہی انداز میں کھیل جاری رکھے، ساری قوم کی دعائیں اُن کے ساتھ ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button