مشرق وسطیٰ

نیا انداز، منتخب ایموجیز اور منفرد رنگ: فیس بک کا گروپس کے لیے نئے ٹولز کا اعلان

فیس بک نے اپنے گروپس میں موجود افراد کو مزید بہتر تجربہ فراہم کرنے کی نیت سے گروپس کے لیے متعدد نئے ٹولز متعارف کرا دیے ہیں۔

فیس بک نے اپنے گروپس میں موجود افراد کو مزید بہتر تجربہ فراہم کرنے کی نیت سے گروپس کے لیے متعدد نئے ٹولز متعارف کرا دیے ہیں۔
فیس بک کی جانب سے جمعرات کو کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ نئے ٹولز کے ذریعے گروپ ایڈمنز نہ صرف مخصوص فیچرز کو استعمال کر سکیں گے بلکہ اس کے ذریعے اپنی کیمونٹی کو بھی مزید متحرک بنا سکیں گے۔
مارک زکربرگ کو کمپنی سے استعفیٰ دینا چاہیے: فیس بک کی سابق اہلکار
فیس بک کیمونٹیز سمٹ کے موقع پر اعلان کردہ فیچرز سے متعلق بلاگ پوسٹ میں سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ’ہم لوگوں کے لیے باہم رابطوں کے نئے انداز کو آسان بنانا چاہتے ہیں۔‘
فیس بک کے مطابق گروپس پوسٹ فارمیٹ، بیجز، ایڈمن ٹولز وغیرہ کو ایک کلک کے ذریعے فعال کر سکیں گے تاکہ کیمونٹیز اپنے پسندیدہ طریقے کے مطابق باہم رابطے میں رہ سکے۔
اب نہ صرف منفرد انداز میں تہنیتی پیغامات ترتیب دینا ممکن ہو گا بلکہ گروپ کے ضابطے بھی خودکار طریقے سے اس وقت نئے ممبرز کو بھیجے جا سکیں گے جب وہ گروپ کا حصہ بنیں گے۔
جلد ہی گروپس میں شامل افراد شیئر کیے جانے والے مواد پر ’انسائٹ فل، اپ لفٹنگ یا فن‘ جیسے ’کیمونٹی ایوارڈز‘ بھی دے سکیں گے۔ یہ ایوارڈز انگیجمنٹ بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ کنٹینٹ کو مزید نمایاں کریں گے۔
مزید بہتر تعلق
گروپ میں ڈسکشن کے لیے ایک ہی فیڈ میں بعض اوقات دلچسپ مواد کی تلاش مشکل ہو جاتی ہے۔ نئے اقدامات کے تحت فیس بک ایڈمنز کے لیے ’سب گروپ‘ کا فیچر ٹیسٹ کر رہا ہے جو ایک ہی گروپ میں مخصوص موضوعات۔ علاقوں اور مواقع کے لیے الگ الگ استعمال کیے جا سکیں گے۔ ان سب گروپس کو ایک ہی جگہ سے مینیج کیا جا سکے گا تاکہ گروپ کے ارکان اپنی پسند کے موضوعات تک آسانی سے پہنچ سکیں۔
فیس بک کے مطابق یہ نئے ٹولز ایڈمنز کے لیے گروپس کا انتظام مزید آسان بنائیں گے۔
ایڈمنز گروپس کے نئے فیچرڈ سیکشن میں اہم اعلانات کو پن اور ان کے دکھائے جانے کی ترتیب کا تعین کر سکیں گے۔ اس کے نتیجے میں گروپ ممبران اہم تفصیل کو پہلے دیکھ سکیں گے۔
’ایڈمن اسسٹ‘کا فیچر فیس بک لائٹ سمیت ہر جگہ میسر ہو گا۔ اس فیچر کو اپ ڈیٹ کرنے سے یہ بات واضح ہو گی کہ ایڈمن اسسٹ کسی مواد کو کیوں مسترد کر رہا ہے۔
کیمونٹی چیٹ کے ذریعے ایڈمنز کو یہ موقع ملے گا کہ وہ ایڈمن اور موڈریٹر ٹیم کے لیے چیٹ تخلیق کر سکیں۔ اس کے نتیجے میں بہتر رابطوں کے ذریعے فوری طور پر فیصلے کرنا ممکن ہو سکے گا۔
فیس بک کی بلاگ پوسٹ میں مزید تکنیکی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم گروپس کو مزید بہتر بنانے کے لیے کن ٹولز کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے اور ان سے نتائج پر کیا فرق پڑے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button