کاروبار

گیس سپلائی کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانےکے وقت یقنیی بنایا جائے گا، حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس سپلائی کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانےکے وقت یقنیی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس سپلائی کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانےکے وقت یقنیی بنایا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھاکہ پائپ لائنز کی بحالی کر رہے ہیں اور روس کے ساتھ گیس کا معاہدہ جلد مکمل کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ گیس سپلائی کو ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے وقت یقنیی بنایا جائے گا۔
حماد اظہر کا کہناتھاکہ 70 فیصد گیس ملک سے نکلتی ہے جبکہ 30 فیصد ایل این جی ہے، گیس کی قیمت 2019 سے نہیں بڑھی، سندھ 38 فیصد گیس سپلائی کرتا ہے، کے پی 12 ، پنجاب 8 اور بلوچستان 40 فیصد گیس سپلائی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سندھ سے نکلنے والی گیس 80 فیصد وہیں استعمال ہو جاتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے نکلنے والی 70 فیصد گیس وہیں استعمال ہو جاتی ہے۔
حماد اظہر کے بیان پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا۔ حماد اظہر نے پھر کہا کہ تین دن گیس بند نہیں کریں گے، میں نے کہا ہے دن میں تین مرتبہ گیس سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں گیس فراہمی پر حکومتی اور اپوزيشن بینچز میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، حماد اظہر سے سوال ہوا کہ کیا انڈا فرائی ہوجائے گا؟ اس پر حماد اظہر نے کہا کہ ہاں ہوجائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button