کاروبار
ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں ڈھائی ارب ڈالر موصول ہوئے
کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں ڈھائی ارب ڈالر موصول ہوئے، ترسیلات زر میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
‘جولائی سے اکتوبر ترسیلات زر بڑھ کر10.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں’بینک نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 4ماہ میں ترسیلات زر میں 11.9 فیصد کا اضافہ ہوا، چار ماہ میں سعودی عرب سے 2.7 ارب اور یو اے ای سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
برطانیہ سے ڈیڑھ ارب اور امریکا سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔