مشرق وسطیٰ

مطہر نیاز رانا کا پنجگور کا دورہ، تاجروں سے ملاقات

پنجگور کے دورے کے دوران آئی جی پولیس بھی چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے انتظامیہ سے علاقہ کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے بریفنگ لی اور تاجروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے تاجروں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پنجگور کے دورے کے دوران آئی جی پولیس بھی چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے انتظامیہ سے علاقہ کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے بریفنگ لی اور تاجروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے تاجروں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے آئی جی پولیس محمد طاہر رائے کے ہمراہ پنجگور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کمشنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر پنجگور اور دیگر اعلیٰ افسران نے اپنے محکموں سے متعلق چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی اور درپیش مسائل و اقدامات سے انہیں آگاہ کیا۔ بعد ازاں چیف سکریٹری سے انجمن تاجران کمیٹی کے نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی اور چیف سیکرٹری کو مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے بارڈر پر درپیش مسائل اور عوام کے روزگار سے متعلق بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بارڈر پر شناختی کارڈ کے ذریعے لوگوں کو چھوڑا جائے، تو اس سے زیادہ لوگ روزگار کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں گیٹوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے لیے مکران کے عوام کا پورا انحصار ایران بارڈر پر ہے، لہذا اس حوالے سے بھی عوام کو ریلیف دیا جائے۔
چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے فوری اور دیرپا اقدامات کررہی ہے۔ بارڈر پر یہاں کے لوگوں کے جو مسائل ہیں، انکو کافی حد تک حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مکران کے دورے کا مقصد بھی یہ جاننا ہے کہ عوام کا حکومت کے اقدامات اور اس سے کنسرن اداروں کی کارکردگی کے بارے میں کیا تاثرات ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ پنجگور میں زراعت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ زراعت چونکہ ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اسے فروغ دیکر ہم ایک خوشحال مستقبل کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں۔ پنجگور میں زراعت کے حوالے سے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہیلتھ پر بھی کام اور اصلاحات کررہی ہے۔ پنجگور کے لوکل ڈاکٹروں کی پنجگور میں پوسٹنگ کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں گے، تاکہ انہیں مقامی سطح پر صحت کی بہتر سہولت میسر آجائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button