چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیا انٹرسٹ ہے؟ یہاں تقریر نہ کریں، آپ کا کیس نہیں ہے، ہٹیں یہاں سے، یہاں کوئی سیاسی تقریر کی اجازت نہیں۔
نسلہ ٹاور عملدرآمد کیس میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو چیف جسٹس پاکستان نے جھاڑ پلا دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور عملدرآمد کیس کے موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان عدالت میں پیش ہوئے اور روسٹرم پر آکر بولنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں؟ جواب میں حافظ نعیم نے کہا کہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی ہوں، سر مجھے تھوڑا سن لیں، جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کیا انٹرسٹ ہے؟ یہاں تقریر نہ کریں، آپ کا کیس نہیں ہے، ہٹیں یہاں سے، یہاں کوئی سیاسی تقریر کی اجازت نہیں۔ چیف جسٹس نے حافظ نعیم الرحمان کو روسٹرم سے ہٹا دیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ میں معاوضے کی بات کرنا چاہتا ہوں، تو قاضی محمد امین احمد نے کہا کہ پلیز، کوئی بات نہیں، یہاں سے ہٹ جائیں پلیز۔