مشرق وسطیٰ

عقلیت کا قرآنی تصور قرآن میں بیان کیے گئے قرآنی اصولوں پر مبنی ہے، پروفیسر ڈاکٹر عبد الحفیظ فاضلی

پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلاسفی کے زیر اہتمام اقبال میموریل لیکچر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلاسفی کے زیر اہتمام’قرآن کی تفسیر کے لئے قرآنی اصول اور اسلامی دینیات کے بنیادی اصولوں کا تنقیدی جائزہ‘ کے موضوع پر اقبال میموریل لیکچر کا نعقاد الرازی ہال میں کیا گیاجس میں انچارج ڈاکٹر محمد جواد، سابق چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر عبدالحفیظ فاضلی،معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹر ابصار احمد، فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی لیکچر میں پروفیسر ڈاکٹر عبد الحفیظ فاضلی نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عقلیت کا قرآنی تصور قرآن میں بیان کیے گئے قرآنی اصولوں پر مبنی ہے جو سوال، خیال، موضوع، مشاہدہ، تشریح ان اصولوں سے ہم آہنگ ہے وہ عقلی ہے اور جو ان سے مطابقت نہیں رکھتا وہ غیر معقول ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان اس فکری بحران، تہذیبی زوال اور فرقہ واریت کی دلدل سے نکلنا چاہتے ہیں اور تہذیبوں کے افق پر دوبارہ سر اٹھانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے خیالات کو قرآنی اصطلاحات، قرآنی منطقوں پر استوار کرنا ہوں گے۔پروفیسر ڈاکٹر ابصار احمد نے کہا کہ فلسفہ ہمیں بہت کچھ سکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنے کی عادت کواپنانا ہوگی۔ انچارج شعبہ فلاسفی ڈاکٹر محمد جواد نے طلباء کی کردار سازی کے لئے کلیدی خطاب پر مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک حقیقت ہے جس کی رہنمائی کے بغیر زندگی میں کامیابی ناممکن ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button