جنرل

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا 25 ویں یوم تاسیس،ٹریننگ کالج میں خصو صی تقریب

شیخوپورہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پرٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خصو صی تقریب کا انعقاد کیا گیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌شیخوپورہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پرٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خصو صی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ آئی جی میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن تھے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور ، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال ، ڈپٹی کمانڈنٹ تیمور خان دیگرافسران و ملازمان نے تقریب میں شرکت کی۔سابقہ آئی جی میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن نے یاد گار شہداءپر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداءکی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک بھی لگائے گئے۔تقریب سے خطاب کرتےآئی جی میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن نے کہا موٹروےپولیس افسران کی انتھک محنت سے یہ ادارہ ایک تناور درخت بن گیا ہے اور پوری دنیا میں موٹروے پولیس کو ایک مثالی ادارہ کے طور پر پہنچانا جاتا ہے۔اس ادارے کے افسران نے لوگوں کی خدمت مدد اور عزت نفس کا خیال کرکے دل جیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اس کو عملی طور پر موٹروے پولیس نے ثابت کیا ہے اقتصادی راہداریوں پر سامان کی نقل و حرکت کو محفوظ بنا تے ہوئے ملکی ترقی اور معیشت میں بھی اس ادارے کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے اس موقع پر موٹروےپولیس افسران و ملازمین کو پچیسویں سالگرہ پر خصوصی مبارکباد بھی دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ایف آئی اے اور دوسرے اداروں کے افسران کی تربیت اس بات کی غمازی ہے کہ یہ ادارہ نہایت درست سمت میں جارہا ہے۔اور میرے لیے بڑے فخر کی بات میں اس کرپشن فری ادارے میں کام کررہا ہوں۔اور اس کی 25 سالہ ترقی میں سابقہ آئی جی میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے کہا کہ موٹروے پولیس ترقی کا سفر لاہور سے اسلام آباد 367 کلومیٹر سے شروع کر ملک کے طول و عرض میں چار ہزار کلومیٹر میں بارہ ہزار نفری کے ساتھ کام کر رہی ہے جبکہ آنے والوں دو سالوں میں افسران و ملازمان کی تعداد بیس ہزار ہوجائے گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس پانچ سو سے زائد گم شدہ بچوں کو والدین سے ملوا چکی ہے۔کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور اس عمل کا آعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی موٹر وے پولیس اپنی انتھک محنت سے اپنی شاندار رویات کو برقرار رکھے گی-

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button