لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزازمیں تقریب۔پینشن پیپرز،چیکس اور تحائف تقسیم کیئے گئے۔ترجمان لیسکو
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈ کوارٹرمیں تقریب منعقد کی گئی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈ کوارٹرمیں تقریب منعقد کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے ریٹائرہونے والے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دئیے۔اس تقریب میں ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل، منیجر ایڈمن نعمان غفور اور ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ لیسکو واحد بجلی تقسیم کار کمپنی ہے جو اپنے ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی بلا کسی تفریق و دقت ان کے واجبات اور پنشن پیپرز ان کے حوالے کرتی ہے۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمن ڈائریکڑ میاں محمد افضل کا کہنا تھا کہ لیسکو ملازمین اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض کو انجام دیتے ہیں اور ان کی محکمے کے لئے دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کے ریٹائر ملازمین کو ہمیشہ واجبات بروقت اداکیے جاتے ہیں اور اس شاندار روایت کوبہرصورت جاری رکھاجائے گا۔چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے ریٹائرڈ ملاز مین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لیئے قابل عزت اور محترم ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ آپ سب نے اپنی زندگی کے قیمتی سال لیسکو میں کام کے دوران گزارے ہیں اوراس محکمے کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھا ہم آپ کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہم اسی طرح محنت کر کے محکمے کو ترقی کی جانب گامزن رکھیں گے۔چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے ریٹائر ملازمین کو باعزت طریقے سے محکمانہ سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اگر آپ کو ہماری کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو لیسکو آپکی خدمت کے لئے حاضر رہے گی۔ریٹائر ہونے والے ملازمین میں سید اختر حسین شاہ اسسٹنٹ، محمد منیر اے پی ایس، عبدالحمید اے پی ایس، محمد رزاق لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ II-،محمد زاہد یو ڈی سی، رانا آصف جاوید لائن مین گریڈI-، محمود احمدلائن مین گریڈI-، محمد ظفر اقبال لائن مین گریڈI-،محمد شفیق لاڑی ڈرائیور، محمد رزاق لائن مین گریڈII-، محمد عباس لائن مین گریڈII-، مبارک علی رفیع ایل ڈی سی، ذوالفقار علی سٹور ہیلپر،محمد ریاض،محمد ریاض سیکیورٹی گارڈاور محمد سلیم نائب قاصد شامل تھے۔ آخر میں ملازمین کو پنشن پیپرز/چیک اور تحائف بھی دئیے۔