مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے کی”میپل ٹری پلاٹیشن ” مہم کے تحت شجرکاری

شجرکاری مہم کے تحت کمشنر لاہور عامر جان، ڈی سی لاہور محمد علی،ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے جیل روڈ پرپودا لگایا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پی ایچ اے کی”میپل ٹری پلاٹیشن ” مہم کے تحت شجرکاری کی گئی۔ شجرکاری مہم کے تحت کمشنر لاہور عامر جان، ڈی سی لاہور محمد علی،ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید، اے ڈی جی پی ایچ اے محمد فاروق اکمل نے جیل روڈ پرپودا لگایا اورملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی۔اس موقع پر شجرکاری میں ڈائریکٹرہارٹی کلچر اور ترجمان پی ایچ اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور عامر جان نے کہا ہے کہ میپل ٹری پلاٹیشن سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔ پی ایچ اے شہر بھر میں مپیل کے خوبصورت درخت لگائے گا۔ مین شاہراؤں اورٹرائی اینگلز کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے میپل کے درخت لگائے جارہے ہیں۔ 10 سے 15 تک فٹ تک کے بڑے درختوں کی شجرکاری کی جارہی ہے۔ فضائی آلودگی کے خاتمے اور ماحول کو صحتمند بنانیکیلئے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ”میپل ٹری پلاٹیشن ” مہم کے تحت شہر بھر میں 1 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار درختوں کی شجرکاری کی جائے گی۔ ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے کہا کہ میپل کے درخت قدرتی خوبصورتی اور آب و ہوا میں مثبت تبدیلی کا سبب بنیں گے۔ پی ایچ اے میپل ٹری پلاٹیشن مہم کے ساتھ سموگ کے خاتمہ کے لیے پی ایچ اے روانہ کی بنیاد پر ٹری واشنگ بھی کررہا ہے۔ سموگ کے خاتمہ کے لیے شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہریوں کو آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کو ترک کرنا ہوگا۔ ڈی کی پی ایچ اے نے مزید کہا کہ مال روڈ، جیل روڈ اور شہر کی دیگر سڑکوں پر شجرکاری کے دوران میپل کے درخت لگائے جارہے ہیں۔ 1 سے ڈیڑھ سال میں مپیل کے درخت اپنے خوبصورت پتوں اور رنگوں سے شہر کی خوبصورتی کو بڑھائیں گے۔پی ایچ اے شہر لاہور کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button