خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں کینٹ میں واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پولیس سٹیشن میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ’اتوار کو سی ٹی ڈی آفس میں زیر حراست مبینہ شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے ایک اہلکار سمیت سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار بھی زخمی ہو گیا ہے۔‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’شدت پسندوں نے کچھ سکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔‘
فائرنگ کے بعد پولیس کی نفری طلب کر لی گئی جبکہ سکیورٹی فورسز نے کینٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تاحال مبینہ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔