لیسکو کے10افسران کو گریڈ18میں ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن دے دی گئی۔
لیسکو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 10 افسران کوگریڈ18 پر ٹائم اسکیل اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لیسکو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 10 افسران کوگریڈ18 پر ٹائم اسکیل اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا جہاں چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے اب گریڈ ہونے والے افسران میں لیٹرز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایچ آر ڈائریکٹر، آپریشن ڈائریکٹر، چیف فنانشل آفیسر، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر اور چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن اور چیف انجینئر ٹی اینڈ جی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے تمام اپ گریڈ ہونے والے افسران کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم نے گریڈ 18سے گریڈ 19ٍٍٍٍٍٍٍٍاور اب 17سے گریڈ 18کی اپ گریڈیشن مکمل کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیسکو اپنے افسران کی بہتری اور ترقی کے لئے مکمل طور پر کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لیسکو میں ایک عام تاثر یہ پایا جارہا تھاکہ اب پروموشنز اور اپ گریڈیشنز نہیں ہوں گی لیکن الحمداللہ میں نے اور میری ٹیم اور ایچ آر ڈائریکٹوریٹ نے اس ضمن میں بہت محنت کی اور انشاء اللہ ہماری کوشش ہے کہ31 دسمبر تک پروموشنزاور اپ گریڈیشنز مکمل کرلیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ آر، چیف فنانشل آفیسر اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹر نے بھی اپ گریڈ ہونے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کو کمپنی کے لئے مزید محنت کرنے اور کام کے معیار کوبہتر کرنے کی تاکید کی۔ ایچ آرڈائریکٹویٹ کی جانب سے جاری ہونے والے آرڈر کے مطابق اپ گریڈ ہونے والے افسران میں اسسٹنٹ منیجرٹی ایل سی مصطفٰی ناز، اسسٹنٹ منیجر آپریشن بھاٹی گیٹ سب ڈویژن رانا احتشام الحسن، اسسٹنٹ منیجرپی ایم یو محمد حسن قیوم خان،، اسسٹنٹ منیجر پی ڈی سی بلال عمران،، اسسٹنٹ منیجر کسٹمر سروسز ڈیفنس روڈ آصف نذیر، اسسٹنٹ منیجراکاونٹس سینٹرل سرکل محمد نسیم شہزاد، اسسٹنٹ منیجراکاونٹس نارتھ سرکل شکیل احمد،، اسسٹنٹ منیجر اکاونٹس محمد افتخار احمد، اسسٹنٹ منیجرایچ آر اینڈ ایڈمن مقبول حسین اور آڈٹ آفیسر محمد اکرم شامل ہیں۔