اسلام آباد :بابائے قوم کے یوم پیدائش پر صدر اور وزیراعظم نے بانی پاکستان کے فرمان پر عمل کا عہد کیا . ا ن کا کہنا تھا قائد اعظم کی زندگی اصول پسندی اور آئینی جدوجہد کا عملی نمونہ تھی،قوم کو ان کے اصولوں عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔پاکستان کے صدر عارف علوی، عمران خان اور آصف زرداری سمیت سیاسی رہنماؤں نے بھی تہنیتی پیغامات دیئے ۔ صدرعارف علوی کا کہنا تھا آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنے کاعہد کریں،اتحاد،ایمان اور نظم وضبط پر عمل کرتے ہوئے ترقی خوشحالی کی طرف سفر کریں،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا قائد اعظم کی جدوجہد کی بدولت آج ہم آزادی سے سانس لے رہے ہیں،عہد کرتے ہیں،صحیح وقت پر درست فیصلہ کریں گے اور قائداعظم کے فرمودات پرعمل پیرا ہوکر ملک کو مستحکم کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،نوازشریف،آصف زرداری،، مولانا فضل الرحمٰن ،خالد مقبول صدیقی سمیت سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے بھی یوم قائد پر وطن عزیز کی تعمیر نو کا عہد کیا ۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، راجن پور میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے شاندار تقریبات اور ریلیاں
3 گھنٹے ago
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ، واہگہ بارڈر پر شاندار تقریب: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت، افواجِ پاکستان اور شہداء کو زبردست خراجِ تحسین
4 گھنٹے ago
بھی چیک کریں
Close

