لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلوچستان میں کیپٹن فہد سمیت 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کوہلو میں دہشتگردی کا شکار شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ قوم دشمن کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ملک کا امن اور خوشحالی سپوتاژ نہیں کر سکتا۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قوم یکسو ہے۔ قوم کی تمام ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ سرکار آئی ہے ملک میں دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ جن کا مقصد صرف اپنا پیسہ بچانا ہو انہیں ملک کی کیا فکر ہو گی۔آج سے آٹھ ماہ پہلے ہمارے دور حکومت میں مکمل امن و امان تھا۔ان منحوس حکمرانوں کے آتے ہی معیشت اور امن امان سمیت سب کچھ تباہ ہوا ہے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین

پاکستان اور چین کی عسکری شراکت داری مزید مضبوط، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا علاقائی امن، انسدادِ دہشت گردی اور مشترکہ تزویراتی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
23 منٹس ago

جنگ کے پہلے گھنٹے میں ہی خامنہ ای کی ہلاکت کا علم ہو گیا تھا، اعلان مؤخر کرنے کا فیصلہ عوامی ردِعمل کے پیشِ نظر کیا گیا: محمد باقر قالیباف
36 منٹس ago

