ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کی یاد میں شمعیں روشن
تقریب سے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے خطاب کرتے ہوئے عظیم شہداء ولایت و مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مدافعین حرم و شہدائے پاکستان کی خدمات کو سراہا
ملتان پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام پاکستان اور عالم اسلام کے عظیم شہداء کو خراچ تحسین پیش کیا گیا، اس موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب سے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے خطاب کرتے ہوئے عظیم شہداء ولایت و مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مدافعین حرم و شہدائے پاکستان کی خدمات کو سراہا مقررین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس و دیگر کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہرشہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے۔ شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے اور لہو دے کر انسانیت کو زندہ کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ ناموس کی حفاظت میں 45t8 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرم نے اپنی گزشتہ تقریروں میں کیا کہ ہم نے 7ہزار رب ڈالر اس ریجن کے حالات خراب کر دیئے ہیں مگر یہاں ہمیں شکست ہوئی جس کی بڑی وجہ خطہ میں موجود عالم اسلام کے ہیروز ہیں انہوں نے کہا شہد قاسم سلیمانی امت مسلمہ کے ہیرو ہیں آج یہاں یاد کیے جانے والے شہداءمیں حاج قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکی شہادتیں خصوصی پیغام رکھتی ہیں جنھوں نے شیطان بزرگ امریکا ،اسرائیل اور اس کے سامراجی اتحادیوں کی ناک میں تادم مرگ نکیل ڈال کر رکھی۔ اس موقع پر شہدائے پاکستان کو خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔