ڈی سی لاہور محمد علی کا جناح ہال گورنمنٹ ڈسپنسری کا دورہ ، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں آٹا کی سپلائی کو چیک کریں
ڈی سی لاہور محمد علی نے ان سے بریفنگ لی اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا.ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ شہر میں روزانہ تین لاکھ سے زائد دس کلو آٹا کے بیگز فراہم کیے جا رہے ہیں اور شہر میں 101 ٹرکنگ پوائنٹس پر بھی آٹا فروخت کیا جا رہا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی سی لاہور محمد علی نے جناح ہال گورنمنٹ ڈسپنسری کا دورہ کیا اور ڈاکٹر و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ جناح ہال ڈسپنسری میں ایک ڈاکٹر اور دو لیب آٹینڈنٹ موجود تھے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے ان سے بریفنگ لی اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے رجسٹر پر ادویات کے اندراج اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے ڈسپنسری میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے ڈسپنسری میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ شہر میں روزانہ تین لاکھ سے زائد دس کلو آٹا کے بیگز فراہم کیے جا رہے ہیں اور شہر میں 101 ٹرکنگ پوائنٹس پر بھی آٹا فروخت کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں آٹا کی سپلائی کو چیک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی فیلڈ میں آٹا کی سپلائی چیک کریں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ کسی جگہ میں آٹا کی عدم دستیابی پر ڈی سی آفس کے کنٹرول روم نمبر 042-99210630 اور واٹس اپ نمبر 0307-0002345 پر اطلاع دیں۔