مشرق وسطیٰ

الیکشن کمیشن نے عوامی رائے کے بغیر اپنا یکطرفہ فیصلہ تھوپنے کی کوشش کی ہے : فیاض الحسن چوہان

الیکشن کمیشن مخصوص پارٹی کو فائیدہ پہنچانے کے لئے ایسے اقدام کر رہا ہے, الیکشن کمیشن کی جانب سےیونین کونسلوں کی نئی حد بندیاں کے یکطرفہ نوٹیفیکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں : فیاض الحسن چوہان

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے یونین کونسلز کی نئی حد بندیوں کے نوٹیفکیشن پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سےیونین کونسلوں کی نئی حد بندیاں کے یکطرفہ نوٹیفیکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے عوامی رائے کے بغیر اپنا یکطرفہ فیصلہ تھوپنے کی کوشش کی ہے۔الیکشن کمیشن کا یکطرفہ فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مخصوص پارٹی کو فائیدہ پہنچانے کے لئے ایسے اقدام کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ایسے فیصلے عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہیں۔شکست کا خوف اتنا تو پی ڈی ایم کو نہیں جتنا الیکشن کمیشن ہے۔پنجاب حکومت اور پوری پی ٹی آئی قیادت اس نوٹیفکیشن کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button