اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برف کی پیشگوئی/ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ہوائیں 21 جنوری سے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی اور 25 جنوری تک برقرار رہیں گی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے

لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی جی پی ڈی ایم اے فیصل فریدنے کہا ہے کہ21 سے 24 جنوری کے دوران لاہور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، قصور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ فیصل فرید نے کہا کہ 20 /21 جنوری کو ملتان، ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن کے تمام اضلاع میں بوندا باندی کا امکان ہے۔اسی دوران مری میں شدید برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید برف باری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاح اور مسافر حضرات محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے اور بارش فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔لہذازشہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن لائن 1129 پر کال کرکے مدد لے سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button