اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

گورنر پنجاب نے انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئینی خلاف ورزی کی، عمران خان

زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اسحاق ڈار کے بارے میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ وہ ساری تباہی کا ذمہ دار ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اسمبلی تحلیل کے بعد بھیجی گئی ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئین کی خلاف ورزی کی۔
زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اسحاق ڈار کے بارے میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ وہ ساری تباہی کا ذمہ دار ہے۔ مسلم لیگ ن کے اندر توڑ پھوڑ کے حوالے سے سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی موروثی سیاست کے خلاف پہلی آواز چوہدری نثار نے بلند کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا کوئی آپشن زیر غور نہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم مشترکہ طور پر عوام کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، پی ڈی ایم مکمل طورپر فیل ہوچکی، ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں، پی ڈی ایم نے مشترکہ طور پر عوام کے وسائل کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا۔ صرف تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کے لئے ایک ایسا شاٹ ہے جس کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی، نوازشریف قطعا سیاستدان نہیں، بلوچستان کا حل صرف و صرف سیاسی حل تلاش کرنا ہو گا، اگر مجھے نااہل کر بھی دیا تو لوگ تحریک انصاف کے نظریے کو ووٹ دیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button