
تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی ریویمپنگ، ٹراما سنٹرز کی تعمیر کا کام جون تک مکمل کرلیا جائےگا۔سیکرٹری صحت علی جان خان
سیکرٹری صحت نے بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کی اپگریڈیشن، تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی ریویمپنگ اور ٹراما سنٹرز کی تعمیر کا کام موجودہ مالی سال میں مکمل کرلیا جائے گا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، بائیؤ میڈیکل ایکوپمنٹس رسورس سنٹر(BERC) اور ڈرگ کنٹرول ونگ کے جاری منصوبوں کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان کی زیر صدارت منعقد ہوئے۔سیکرٹری صحت نے بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کی اپگریڈیشن، تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی ریویمپنگ اور ٹراما سنٹرز کی تعمیر کا کام موجودہ مالی سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ برک کے تحت ایکوپمنٹس کی خریداری کے تمام مراحل مکمل کرکے اگلے 15 دنوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔
پی ایم یو اور برک کے تمام سکیموں کا موقع پر جاکر خود جائزہ لوں گا۔علی جان کا کہنا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا عمل یقینی بنایا جائے گا علی جان خان نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز، انکی پری کوالیفکیشن، فارماکو وجلینس، کوالٹی کنٹرول بورڈ سے متعلق دی گئی تفصیلی بریفنگ میں کہا کہ ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ڈیولپ کیا جارہا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ 5 ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کے جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔انکے سٹاف الاؤنس میں اضافہ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔علی جان خان نے کہا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کی یواین سرٹیفیکیشن کے لئے مطلوبہ انیشیٹوز لئے جائیں گے۔علی جان خان نے ڈرگ کنٹرول ونگ کو ہدایت کی کہ پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں ادویات میں کمی کسی صورت نہ ہونے پائے۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر شہنشاہ فیصل، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈی جی ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر قلندر خان، چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی، ڈی ٹی ایل کے ڈائریکٹرز، سیکرٹری پی کیو سی بی اور ڈپٹی سیکرٹری خواجہ طارق نے شرکت کی۔



