مشرق وسطیٰ

سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کی اعلی افسران کو فرائض مکمل دیانتداری سے سر انجام دینے کی ہدایت

سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کا چیف انسپکٹریٹ آف مائنز کا دورہ۔سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کی چیف انسپکٹریٹ آف مائنز کے تعارفی اجلاس کی صدارت۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌چیف انسپکٹر آف مائنز سلیم لنگا نے ادارے کے فعال اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں سیکرٹری معدنیات کو بریف کرتے ہوۓ بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مائنز ایکٹ کی مکمل عمل درآمد سے کانوں میں ہونے والے حادٽات میں خاطر خوا کمی آئی ہے۔
سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کی اعلی افسران کو فرائض مکمل دیانتداری سے سر انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوۓ کہا کہ کسی بھی سطح پر کام میں کاہلی اور کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جاۓ گی۔ سیکرٹری معدنیات کا ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے لاز اور ریگولیشنز کو بہتر بنانے کا فیصلہ۔
ادارے کے تمام فعال کو ڈیجیٹیلائز کرنے کا حکم صادر کرتے ہوۓ سیکرٹری معدنیات نے کہا ٹیکنالوجی ہمارا مستقبل ہے، مائنز انسپکشن کےعمل کو جلد از جلد مکمل طور پر بین القوامی سٹینڈرڈ کے مطابق ڈیجیلٹائز کیا جاۓ اور ڈیٹا بیس مونیٹیرنگ کے طریقوں کو اختیار کیا جاۓ۔
سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کا شعبہ معدنیات سے منسلک طلبات کو جدید مائنگ ٹیکنولوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرائیویٹ مائننگ سیکٹر سے اشتراک کر کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کا فیصلہ۔
سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کا مائنز ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیتے ہوۓ کہا کہ انسانی جان بے حد قیمتی ہیں، کارکن مزدورں کی حفاظت پر کوئی کومپرومائز نہں کیا جاۓ گا۔
سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر نے ادارے کے عملے کو شورٹ ٹرم، مڈ ٹرم اور لونگ ٹرم ہدف متعین کر کے کام کرنے کی ہدایت کی اور شورٹ ٹرم ہدف کو مکمل کرنے کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات کیپٹن وقاص راشد اور چیف انسپکٹریٹ آف مائنز کے تمام اعلی افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button