اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

’انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے‘

سوموار کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’ہم نے دو حکومتوں کی قربانی آئین کو سامنے رکھ کر دی، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے اس سے آگے آپ نہیں جاسکتے۔‘

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو آئین میں واضح ہے کہ اس پر آرٹیکل 6 لگے گا۔
سوموار کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’ہم نے دو حکومتوں کی قربانی آئین کو سامنے رکھ کر دی، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے اس سے آگے آپ نہیں جاسکتے۔‘
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 20 سے 25 دن ہو گئے الیکشن کمیشن اور گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔
ایوان بالا میں سینیٹرز کا مشرف کے لیے دعا کرانے سے انکار، تحریک انصاف کا اصرار
’اگر یہ 90 دن سے آگے جاتے ہیں تو ہم اپنے ملک کے آئین کے تحت انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا ہے۔‘
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ملک بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔
’عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن 48 گھنٹے میں کرانے کا حکم دیا۔ مہینہ ہو گیا لیکن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے۔‘
سابق وزیراعظم نے کہا جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے، پرامن جدوجہد کے طور پر جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا۔
ہمارے سامنے دو راستے ہیں۔ ملک میں توڑ پھوڑ کریں، ہڑتال کریں لیکن ملک میں جو معاشی بحران ہے یہ کبھی ملک کی تاریخ میں نہیں آیا اس لیے ہڑتال نہیں کر رہے، بلکہ پرامن تحریک ہے جیل بھرو۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’میں اپنے تمام کارکنان اور عوام سے کہوں گا کہ وہ ہمارے ضلعی صدور کے پاس اپنی جسٹریشن کرائیں۔ رجسٹریشن کے بعد میں تاریخ دوں گا کہ کب ہم یہ تحریک شروع کریں گے۔‘
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا مریم نواز کو پانامہ انکشاف کے بعد جیل میں رکھا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا، جن پر کرپشن کے مقدمات تھے انہیں جیل میں شاہانہ انداز میں رکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم کا آئین اور قانون پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، 25 مئی کو پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button