محکمے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجینس کا انضمام کے عمل کو فوراً مکمل کیا جاۓ، بابر امان بابر
اجلاس میں سیکرٹری معدنیات نے پائیدار ترقی کے لیے کان کنی کی بین القوامی پریکٹس کو مددِ نظر رکھتے ہوۓ موجودہ پالیسیوں میں ترمیم کے ساتھ ساتھ مائن ورکروں کے نمائندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کاروبار دوست پالیسیاں بنانے پر غور کیا ۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):اجلاس میں مائنز آنرز ایسوسیشن کے ایگزیکٹو ممبران اور دیگر رہنماؤں نے سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کر شعبہ کا رکنی سے منسلک کاروباری افراد کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا اور ان مسائل کے حل پرتفصیلی گفتگو کی۔
اجلاس میں سیکرٹری معدنیات نے پائیدار ترقی کے لیے کان کنی کی بین القوامی پریکٹس کو مددِ نظر رکھتے ہوۓ موجودہ پالیسیوں میں ترمیم کے ساتھ ساتھ مائن ورکروں کے نمائندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کاروبار دوست پالیسیاں بنانے پر غور کیا ۔
سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر نے کہا کہ محکمے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجینس کا انضمام کے عمل کو فوراً مکمل کیا جاۓ تاکہ سسٹم شفاف طریقے سے چل سکے اور ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل ہو سکیں۔
سیکرٹری معدنیات بابرنے کانوں کے ناقص مونیٹرینگ نظام کا نوٹس لیتے ہوۓ اسے فوراً طور پر بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں مائنز آنر ایسوسیشن کے ایگزیکٹو ممبر شیخ انعام کے ساتھ دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔