مشرق وسطیٰ

سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے سانحہ چیئرنگ کراس مال روڈ کے پولیس شہداء کو زبردست خراج عقیدت

ٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے سانحہ مال روڈ کی چھٹی برسی کے موقع پر شہداء پولیس کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ سارا دن جاری رہا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌یوم شہداء پولیس سانحہ چیئرنگ کراس مال روڈ کی چھٹی برسی آج سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بڑی عقیدت و احترام سے منائی گئی، پولیس افسران کی طرف سے شہداء کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا، سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے سانحہ مال روڈ کی چھٹی برسی کے موقع پر شہداء پولیس کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے ایس پی ٹریفک سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خاں کے ہمراہ کیولری گراونڈ قبرستان میں شہید ڈی آئی جی کیپٹن(ر) سید احمد مبین کی قبر پر حاضری دی۔اس موقعہ پر ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید ڈی آئی جی کیپٹن(ر) سید احمد مبین کی والدہ بھی دیگر عزیز و اقارب کے ہمراہ اپنے شہید لخت جگر کی قبر پر تشریف لائیں۔ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے شہید ڈی آئی جی کیپٹن (ر) احمد مبین کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہید کیپٹن (ر) احمد مبین کی والدہ نے اپنے بیٹے کے لئے خصوصی دعائیں کیں تو ہر آنکھ پرنم تھی۔ سی ٹی او لاہور نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کبھی نہیں مرتا،وہ آج بھی ہم میں موجود ہیں، پولیس کا ہر شہید روشن ستاروں کی طرح ہمارے دلوں میں جگمگا رہا ہے۔شہداکی بے نظیرخدمات پوری فورس کیلئے مشل راہ ہیں،شہداء کسی بھی قوم و ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے سینکڑوں فرزند اپنی جانیں فرض کی راہ میں قربان کر چکے ہیں۔شہداء پولیس کی قربانیوں کے طفیل آج ہم امن کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں،ملکی استحکام اور سلامتی کو قائم رکھنے میں پولیس شہیداء کا لہوشامل ہے، مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے شہداء کی یاد ہمیشہ تازہ رکھے گی۔شہداء پولیس کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنا ہم سب پرفرض ہے،ان کا مزید کہا کہ شہداء پولیس نے اپنی جان قربان کرکے پولیس کا مثبت تشخص اور مقام مزید بلند کر دیا ہے۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمارا ایک مضبوط رشتہ قائم ہے،شہداء کے ورثاء کیلئے ہم ہمہ وقت موجود ہیں،شہداء کے ورثا سے ہمہ وقت رابطے میں ہیں اور فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،ہم ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے بہادر اور نڈر فورس کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے جنہوں نے فرض کی راہ میں کسی چیز کو آڑے نہیں دیا گیا اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے آج کو بھی قربان کر دیا۔ یاد رہے اس واقعہ میں واقعہ میں ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد نواز گوندل، وائرلیس آپریٹر اے ایس آئی محمد امین اور ایلیٹ فورس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللہ اور تین کانسٹیبلان محمد اسلم، عرفان محمود اور ندیم تنویر نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button