مشرق وسطیٰ

این ایچ اے عملہ نے وادی پرابیک سے برف ہٹاکر سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

چترال میں اس سال شدید برف باری کی وجہ سے اگر ایک طرف کاشت کار لوگ خوش ہیں کیونکہ یہ پانی گرمیوں کیلئے پانی کا بہترین ذحیرہ ہے مگر برف باری کی وجہ سے اکثر وادیوں اور دیہات کے راستے بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا

چترال پاکستان (گل حماد فاروقی) چترال کے طول و عرض میں اس سال کافی برف باری ہوئی ہے مگر وادی پاریبک میں بہت زیادہ برف باری کی وجہ سے تمام راستے بند تھے تاہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے عملہ نے دن رات محنت کرکے اس سڑک کو ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا تاکہ لوگ اس پر آسانی سے سفر کرسکے۔
چترال میں اس سال شدید برف باری کی وجہ سے اگر ایک طرف کاشت کار لوگ خوش ہیں کیونکہ یہ پانی گرمیوں کیلئے پانی کا بہترین ذحیرہ ہے مگر برف باری کی وجہ سے اکثر وادیوں اور دیہات کے راستے بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔وادی گرم چشمہ کے لوگ معروف روحانی پیشوا پیر ناصر خسرو کی یاد میں ہر سال فروری کے مہینے میں پتھک کا تہوار مناتے ہیں جس میں وہ ایک دوسرے کے گھروں کو روایتی پکوان اور تحفے تحایف بھی بھیجتے ہیں۔ مگر راستوں کی بندش یا اس علاقے میں زیادہ برف پڑنے سے لوگو ں کو ایک دوسرے کے گھروں تک آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ یہاں سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے برف جلدی نہیں پگھلتی۔ عوام کو سہولت فراہم کے حاطر نیشنل ہائی وے اتھارٹی NHA کے عملہ نے چیو پل سے لیکر پرابیک تک کا راستہ صاف کروایا۔اور اب اس سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ اس علاقے کے منتحب ناظم اور علاقے کے لوگ بھی اس پرنہایت خوش ہیں اور این ایچ اے حکام کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔ علاقے کے منتحب ناظم اور عمائدین کا کہنا ہے کہ یہاں بہت زیادہ برف باری ہوئی تھی چونکہ یہ علاقہ بہت ٹھنڈا بھی ہے اور دھوپ بہت کم پڑتی ہے یہی وجہ ہے کہ برف ابھی تک نہیں پگھلا اور سڑک پر پڑی ہے۔ مقامی لوگوں کو اس پر سفر کرنے میں نہایت تکلیف تھی تاہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اس سڑک پر پہلے ٹریکٹر اور پھر ایکسکیویٹر لگاکر برف صاف کیا اور اب سڑک ہر قسم ٹریفک کیلئے کھلا ہے۔
ہمارے نمائندے نے این ایچ اے کے اہلکار انعام الحق سے بھی بات چیت کرلی ان کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کی کوشش ہوتی ہے کہ عوام کو صاف ستھرا سڑک فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ Maintenance سیکشن کے پاس چیو پل سے لیکر شاہ سلیم تک اس سڑک کی ذمہ داری ہے اب یہاں کافی برف باری ہوئی ہے مگر راستہ کھلا ہے اور لوگ آسانی سے سفر کرسکتے ہیں۔
وادی گرم چشمہ اور پرابیک کے لوگ این ایچ اے کی اس اقدام کو سراہتے ہیں اور یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وادی کی سڑک کو کشادہ کرنے کے ساتھ ساتھ جلد تعمیر بھی کیا جائے تاکہ لوگوں کو اس پر آنے جانے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button