
رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کے حل کےلئے مشترکہ کمیٹیاں بھی تشکیل،منعظم ٹریفک کےحصول قوانین کی پاسداری بے حد ضروری، سی ٹی او لاہور
کیپٹن (ر)مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ منعظم ٹریفک کےحصول قوانین کی پاسداری بے حد ضروری ہے، ون وے ٹریفک سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا کارروائی کی جائے گی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز سے عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری نے ملاقات کی، ملاقات میں فوکل پرسن ذیشان اکمل، عبداللہ غوری، انچارج سیکورٹی انسپکٹر خرم نے شرکت کی، ملاقات میں رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کر زیر بحث لایا گیا، صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری نے رکشہ اسٹینڈز کے حوالے آگاہ کیا، ملاقات میں مصروف شاہراہوں پر باہمی مشاورت سے پارکنگ مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا، سی ٹی او لاہور نے رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کے حل کےلئے مشترکہ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دیں، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور کا رکشہ یونینز کےلئے احسن اقدام بھی کیا، رکشہ ڈرائیورز کو ٹریفک لیکچرز اور لائسنس جاری کئے جائیں گے، کیپٹن (ر)مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ منعظم ٹریفک کےحصول قوانین کی پاسداری بے حد ضروری ہے، ون وے ٹریفک سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا کارروائی کی جائے گی، مجید غوری کا ٹریفک کی روانی کےلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور ٹریفک بہاؤ میں خلل نہیں ڈالا جائے گا.