یوٹیلٹٰی سٹورز بھی عوام کو ریلف نہ سکے ، سستی آٹے اور دیگر اشٰیاء خورونوش کے حصول کیلئے شہری خوار
حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف کا اعلان تو کر دیا لیکن یوٹیلیٹی سٹورز پر شہری سستے آٹا لینے کے لیے صبح سے شام تک خوار ہو رہے ہیں۔ سٹورز پر آٹا سستے داموں دستیاب تو ہے لیکن اس کا حصول امتحان سے کم نہیں۔
اسلام آباد : ریلیف کا آخری آپشن یوٹیلیٹی سٹورز بھی عوام کو خوار کرنے لگے، سستے آٹے اور دیگر اشٰیاء خورونوش کے حصول کیلئے شہری خوار ہونے لگے ۔
حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف کا اعلان تو کر دیا لیکن یوٹیلیٹی سٹورز پر شہری سستے آٹا لینے کے لیے صبح سے شام تک خوار ہو رہے ہیں۔ سٹورز پر آٹا سستے داموں دستیاب تو ہے لیکن اس کا حصول امتحان سے کم نہیں۔
شہر یوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اپنی جگہ لیکن موجودہ حکومت نے تو ہم سے عزت نفس بھی چھین لی ہے۔ مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث سبسڈی پر ملنے والی اشیا کے حصول میں دہری اذیت سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
اسلام آباد کے بڑے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا گھی دالیں اور دیگر اشیائے خور و نوش دستیاب ضرور ہیں ۔لیکن سٹور انتظامیہ کے رویے اور ناقص انتظامات سے شہری نالاں ہیں۔