انٹرٹینمینٹ

اے جی،زہرہ ااینڈ زیڈ زیڈ احمد فاؤنڈیشن نے لاہور لٹریری فیسٹیول کا شیڈول جا ری

ایل ایل ایف کے تین روز تک جاری رہے گا،تین دنوں سے 70سے زائد نشستوں کا انعقاد ہوگا۔دُنیا بھر کے 10سے زائد ممالک سے 200مندوبین شرکت کریں گے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌اے جی،زہرہ ااینڈ زیڈ زیڈ احمد فاؤنڈیشن نے لاہور لٹریری فیسٹیول کا شیڈول جا ری کر دیا۔الحمراء میں 10ویں سہ روزہ لاہور لٹریری فیسٹیول کا آغاز 24فروری 2023سے ہوگا۔ایل ایل ایف کے تین روز تک جاری رہے گا،تین دنوں سے 70سے زائد نشستوں کا انعقاد ہوگا۔دُنیا بھر کے 10سے زائد ممالک سے 200مندوبین شرکت کریں گے۔فیسٹیول کا آغاز 24فروری کو نوبل انعام یافتہ ادیب عبد الرزاق گھرنہ کے کلمات سے ہوگا۔لاہور لٹریری فیسٹیول ٗ کا شمار دنیا کے صف اول کے ادبی وثقافتی فیسٹیولز میں ہوتاہے۔
لاہور لٹریری فیسٹیول اپنے آغاز سے اب تک ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ ایل ایل ایف کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی، دنیابھر سے مندوبین لاہور پہنچانا شروع ہوگئے۔فیسٹیول کے تینوں روز ہزاروں کی تعدا د لوگ فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔
ایل ایل ایف اسے اپنے سوشل میڈیا پیچز کے ذریعے دنیابھر میں براہ راست نشر کرئے گا۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے دانشور لاہور لٹریری فیسٹیول کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں۔فیسٹیول 24تا 26فروری2023تک الحمراء آرٹس کونسل میں جاری رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button