مشرق وسطیٰ

چترال میں زحمی تیتر کو کیلاش خاتون نے ریسکیو کرکے اس کی جان بچائی۔ تیتر کو محکمہ جنگلی حیات کے حوالہ کیا گیا

ڈی ایف او کے مطابق سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات محکمہ، چیف کنزرویٹر ڈبلیو ایل اور کنزرویٹر نیشنل پارکس کی ہدایات کی تعمیل میں، ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال گول نشنیل پارک نے خاتون کے گھر کا دورہ کیا

چترال پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وادی رومبور میں دو روز قابل کیلاش خاتون کی مونل تیتر کو بچا کر وائلڈ لائف کو حوالہ کرنے پر اشپاتا نیوز کی خبر سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈی ایف او جناب الطاف علی شاہ وادی کیلاش رومبور پہنچ گئے۔ ڈی ایف او کے مطابق سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات محکمہ، چیف کنزرویٹر ڈبلیو ایل اور کنزرویٹر نیشنل پارکس کی ہدایات کی تعمیل میں، ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال گول نشنیل پارک نے خاتون کے گھر کا دورہ کیا ۔ جنہوں نے زخمی مونل تیتر کو باز سے بچا کر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ کیا گیا تھا۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور وی سی سی شیخاندے اور کلاش گرام کے صدر کی موجودگی میں خاتون کو سووینئر، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ ڈی ایف او نے وادی رومبور میں تحفظ کو مضبوط بنانے میں وی وی سیز کی کوششوں کو اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کی کاوش کو سراہا۔
اس موقع پر ڈی ایف او نے کہا کہ وادی کیلاش کے باشندوں کی انسانوں کے ساتھ ہمدردی تو بے مثال تھی اب معلوم ہوا کہ یہاں کے باسی جنگلی حیات سے بھی بے پناہ ہمدردی کرتے ہیں۔ وادی رومبور میں مونل تیتر کی بازیابی کی وجہ سے وادی کے تمام باشندے تعارف کے مستحق ہیں امید ہے آئندہ بھی اسطرح محکمہ وائلڈ لائف اور مقامی لوگوں کی آپس میں باہمی تعلق بحال رہے گا۔ وادی رومبور آمد کا مقصد آپ سب کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر علاقے کے ویلچ کونسلر نور شالی، جاوید احمد ، سماجی شخصیت عنایت اللہ شیخ اور شیر تاج بھی ڈی ایف او کے ہمراہ تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button