
لاہور انویسٹی گیشن ونگ میں اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری پر افسران میں تعریفی اسناد تقسیم
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر قمرساجد، سب انسپکٹر گوہر اقبال،اے ایس آئی توقیرو دیگر افسران شامل ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):اے کیٹیگری کے اشتہاری ملزمان گرفتار کرنے والی ٹیموں کے اعزاز میں صدر ڈویژن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر قمرساجد، سب انسپکٹر گوہر اقبال،اے ایس آئی توقیرو دیگر افسران شامل ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ محنتی،ایماندار اور فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی مجموعی کارکرگی میں نکھار پیدا کرتی ہے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والے پولیس اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے انعام حاصل کرنے والے اہلکاروں کو مزید محنت کرنے کی ہدایت بھی کی۔