مشرق وسطیٰ

صارفین کے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی کھلی کچہری کا انعقاد۔

اس موقع پر سائلین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا عوام کی سہولت کے لئے پورے لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کے انعقادکا سلسلہ جاری ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے لیسکو کے ایسٹرن سرکل کے زیرانتظام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز مجاہد اسلام باللہ، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے اصغر، چیف انجینئر او اینڈ ایم طاہر میؤ اور ایس ای ایسٹرن سرکل سمیت تمام ایکسئینز، ایس ڈی اوز اور ریوینیو افسران کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سائلین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا عوام کی سہولت کے لئے پورے لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کے انعقادکا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کے وژن کے مطابق عوام الناس کی خدمت کے لئے ہم پیش پیش ہیں۔ سائلین سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیسکو کے افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام صارفین کے مسائل خوش اسلوبی سے اور خدمت کے جذبے سے حل کئے جائین۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لیسکو افسران عوام کے مسائل کا حل نہیں کرتے ان کی لیسکو میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ چئیرمین بورڈ حافظ میاں محمد نعمان نے ایس ای ایسٹن سرکل کو ہدایت کی کہ جو بھی ڈٹیکشن بلز کے کیسز آج کی کچہری میں سامنے آئے ہیں 7روز کے دوران ان کا میرٹ پر فیصلہ کریں اور سایلین کی شکایات دور کریں۔۔چیئرمین بی او ڈی حافظ میاں محمد نعمان اور چیف ایگزیکٹو لیسکو شاہد حیدر نے کھلی کچہری میں تمام صارفین کی شکایات سُنیں اور شکایات کے فی الفور ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ کسی سائل کا مسئلہ باقی نہ رہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button