مشرق وسطیٰ

 مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے، کوتاہی کی گنجائش نہیں،شہری شمار کنندگان سے ڈیٹا کے اندراج میں تعاون کریں۔ چیف سیکرٹری

چیف سیکرٹری کی مردم شماری کے دوران ہر شمار کنندہ کیساتھ ایک پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت ٹرانسپورٹیشن پلان پر عملدرآمدکیا جائے،فیلڈ ٹیموں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے، ڈپٹی کمشنرز کو حکم

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پنجاب حکومت نے مردم شماری کے دوران سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے ہر شمار کنندہ کیساتھ ایک پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ ہدایت چیف سیکرٹری پنجاب نے سول سیکرٹریٹ میں منعقد اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ پولیس و عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ ٹرانسپورٹیشن پلان پر عملدرآمد کیاجائے اورفیلڈ ٹیموں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے، کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے عوام میں آگاہی بڑھانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو مردم شماری کی خود نگرانی کرنے سے متعلق ہدایت بھی کی۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ مردم شماری میں حصہ لینالوگوں کے اپنے فائدے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے حاصل ہونے والا ڈیٹا وسائل کی تقسیم اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کریگا۔ انہوں نے شہریوں ے اپیل کی کہ شمار کنندگان سے ڈیٹا کے اندراج میں مکمل تعاون کریں۔چیف سیکرٹری نے نمبر درج کرکے سول سیکرٹریٹ میں مردم شماری کا آغاز بھی کیا۔صوبائی سینسس کمشنر علی بہادر قاضی نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع میں مردم شماری کا کام شروع ہو چکا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button