لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ کی چھان بین کے دوران 100سے زائد فائلیں غائب پائی گئیں۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب
لاہور ریجن نے ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں 100سے زائد فائلیں ریکاڑ سے غائب پائی گئی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن لاہور نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن کو تفتیش کیلئے طلب کر لیاہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بتایا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں منظور ہونے والی کمرشل تعمیرات اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور لاہور ریجن نے ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں 100سے زائد فائلیں ریکاڑ سے غائب پائی گئی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن لاہور نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن کو تفتیش کیلئے طلب کر لیاہے جو غائب شدہ ریکارڈ کے بارے میں محکمہ اینٹی کرپشن کو تفصیلات فراہم کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن لاہور نے 20دسمبر 2018ء سے 13جنوری 2023ء تک لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے ریکارڈ کی مکمل چھان بین شروع کر دی ہے تا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔