مشرق وسطیٰ

لاہور میں 13مارچ تا 19 مارچ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے.کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

والدین بچوں کوزندگی بھر کی معزوری پولیو سے بچائیں۔انسدادپولیو قطرے پلوائیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور میں 13مارچ تا 19 مارچ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے.کمشنر لاہور محمد علی نے کہا 5 سال سے کم عمر بچوں کیلئے ہر بار دو پولیو قطرے، زندگی بھر کی حفاظت کی ضمانت ہے.انسداد پولیو ٹیمیں ہر دروازے پر دستک دے رہی ہیں۔ہر بچے تک پہنچیں گی. والدین بچوں کوزندگی بھر کی معزوری پولیو سے بچائیں۔انسدادپولیو قطرے پلوائیں .انسداد پولیو مہم 19 مارچ تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 15 لاکھ سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4869 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔ کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم دہرانے کا مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں جبکہ مہمان بچوں کو بھی قطرے پلائیں اورگھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران سے کہا کہ مائیکروپلان پر ذمہ داری سے عمل کریں اور ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کا ایک بھی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی اور غفلت پر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے تمام تر درکار انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button