ڈاؤلینس کی صدر کمپنی آرچلک نے نسٹ پاکستان میں عالمی معیار کاریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کردیا
آرچلک 9 ممالک میں اپنی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے جدید اور پائیدار گھریلو آلات تیار کرتا ہے۔پاکستان میں جدت کو فروغ دینے کے لیے آرچلک نے، 2017ء میں ڈاؤلینس کے حصول کے فوراً بعد کراچی میں ایک ریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ سینٹرقائم کیا تھا
اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):2023: ڈاؤلینس کی صدر کمپنی، آرچلک نے پاکستان میں اپنا دوسراریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ (R&D)سینٹرنیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)میں قائم کر دیا ہے۔ آرچلک یورپ میں دوسرا سب سے بڑامینوفیکچررہے جو 53ممالک میں کام کرتا ہے اور جس کے 83 ذیلی ادارے جبکہ دنیا بھر میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے 30 سینٹرزہیں۔
آرچلک 9 ممالک میں اپنی انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی مدد سے جدید اور پائیدار گھریلو آلات تیار کرتا ہے۔پاکستان میں جدت کو فروغ دینے کے لیے آرچلک نے، 2017ء میں ڈاؤلینس کے حصول کے فوراً بعد کراچی میں ایک ریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ سینٹرقائم کیا تھا اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی عالمی معیار کے آر اینڈ ڈی سینٹر کے قیام کی صورت میں نئی سرمایہ کاری کر رہا ہے جو پاکستانی مارکیٹ کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔نئے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹرکی افتتاحی تقریب میں نسٹ کے پرو ریکٹر آر آئی سی، ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر رضوان ریاض،کوچ ہولڈنگ میں کنزیومر ڈیوریبلز گروپ کے صدر ڈاکٹر فاتح کمال ایبیجلیوگلو، آرچلک ترکیہ اور جنوبی ایشیا کے لیے چیف کمرشل آفیسر کین دنجراورآرچلک کے چیف پروڈکشن اینڈ ٹیکنالوجی آفیسر، نہت بایزسمیت ڈاؤلینس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمر احسن خان اور دیگر پاکستانی عہدیداران نے شرکت کی۔
آرچلک میں آر اینڈ ڈی کے ڈائریکٹر، جناب ایمری اوغوز اور ڈاؤلینس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب عمر احسن خان نے نسٹ اسلام آباد کے پرو ریکٹر آر آئی سی، ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر رضوان ریاض کے ہمراہ اس تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔اس اقدام کے تحت عالمی سطح پر مسابقتی افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے نوجوانوں کو جدید ہنر کی تربیت دینے کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئرز تعینات کیے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کمپنی،آرچلک –کوچ ہولڈنگ میں کنزیومر ڈیوریبلز کے صدر، فاتح کمال ایبیجلیوگلو نے کہا:”اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے مسلسل قدر پیدا کرنا، اپنی عالمی رسائی کو وسعت دینا اور متنوع بنانا اور اپنے صارفین کو ترجیح دینا کوچ ہولڈنگ کے ویژن کا ستون ہیں۔ہم پاکستان کو مقامی مینوفیکچرنگ،آر اینڈ ڈی اور مستقبل کے برآمدی مرکز کے لیے ایک اہم ترقی پذیر مارکیٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک بہت ہی اعلیٰ صلاحیتوں کا حامل ملک ہے اورسائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) کے شعبے میں راہنما بننے کے راستے پرگامزن ہے۔ہمیں یقین ہے کہ نسٹ میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹرملکی حکمت عملی کے حوالے سے قومی مقاصد کو پورا کرے گا۔ سافٹ ویئر ڈیویلپمنٹ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یہ آر اینڈ ڈی سینٹر آرچلک کے 30 سینٹرز میں سے ایک ہے جو دنیا بھر میں آرچلک کے تمام ذیلی اداروں کی ضروریات کو پورا کرے گا۔
آرچلک گھریلو آلات کی عالمی صنعت میں اپنی تحقیق و ترقی میں مہارتوں اور پائیدار، اختراعی، اسمارٹ اور ڈیجیٹل گھریلو سولوشنز تیار کرنے کے عزم کے باعث اہم کردار ادا کررہا ہے۔پاکستان میں صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی جدید ٹیکنالوجیز توانائی میں 50 فیصد تک بچت اور ماحولیاتی پائیداری کا وعدہ کرتی ہیں اور آئندہ نسلوں کے لیے کرۂ ارض کو بھی ماحولیاتی تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ریفریجرٹرز میں فراہم کی گئی وٹامن فریش ٹیکنالوجی پھلوں اور سبزیوں میں وٹامنز کو برقرار رکھنے میں مدد کر رہی ہے جبکہ نیچر لاک ٹیکنالوجی سبزیوں کی قابل استعمال زندگی میں اضافہ کر رہی ہے اور اس طرح کھانوں کے زیاں اور صارفین کے اخرجات کم کرر ہی ہے۔ایکو اسمارٹ واشنگ ٹیکنالوجی میں پانی کی کھپت کم کرنے کے لیے خصوصی سائیکل موجود ہے جبکہ بلاسٹ ایئر کنڈیشنر 30 فیصد ہوا کا تیز بہاؤ فراہم کرتا ہے، آرام اور سہولت میں اضافہ کرتا ہے اور یہ سب ڈاولینس کی جدید ٹیکنالوجیز میں شامل ہیں۔