مشرق وسطیٰ

اہور پولیس کی طرف سے یوم پاکستان کی مناسبت سے شہر میں منعقدہ تمام ریلیوں اور تقاریب کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی،بلال صدیق کمیانہ

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ آزاد وطن ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے اور یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کوعظیم مقصد کے لیے متحد کیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی یومِ پاکستان کی تقریبات انتہائی پرامن اور محفوظ ماحول میں بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئیں۔لاہور پولیس کی طرف سے یوم پاکستان کی مناسبت سے شہر میں منعقدہ تمام ریلیوں اور تقاریب کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ یوم پاکستان پر لاہور پولیس کی طرف سے سکیورٹی اور ٹریفک کے مربوط انتظامات عمل میں لائے گئے تھے۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے یوم پاکستان پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ لاہور پولیس کا ہر سپاہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کے عمل میں پوری قوم کے شانہ بشانہ ہے۔یوم پاکستان پر شہر میں نکلنے والی تمام ریلیوں اور تقاریب کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان یوم پاکستان کے پروگرامز کے شرکا کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔شہر بھر میں ڈولفن سکواڈ ،پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس ٹیموں نے مسلسل پٹرولنگ کی۔کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی گئی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس تحریک آزادی کے قائدین اورجانثاروں کی عظیم قربانیوں کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے مزید کہا کہ لاہور پولیس یوم پاکستان پر مادر وطن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کےعزم کی تجدید کرتی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ آزاد وطن ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے اور یوم پاکستان ہمیں حصول پاکستان کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کوعظیم مقصد کے لیے متحد کیا۔ہمیں پاکستان کی پائیدار ترقی اور امن و خوشحالی کی منزل مقصود تک پہنچنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہو گا۔سربراہ لاہور پولیس نے اس عزم کو دہرایا کہ ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کی طاقت سے ملک و سماج دشمن عناصر کو شکست دیں گے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ آئیں ہم سب مل کر یوم پاکستان پر مادر وطن کو ملک و سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کا عہد کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button