اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حسان نیازی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے

سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج ہے۔
پولیس نے حسان خان نیازی کو ظل شاہ قتل مقدمہ میں گرفتار کر رکھا ہے۔ حسان نیازی کو اس سے قبل اسلام آباد اور بلوچستان پولیس مختلف مقدمات میں گرفتار کر چکی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button