
مشرق وسطیٰ
پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام ورکشاپ کاانعقاد
ڈاکٹر خالد محمود نے شرکاء کو بیبلیؤمیٹرک انیلیسس کے اصل فوائد سے روشناس کروایا۔انہوں نے نہ صرف سکالرز کی کاوشوں کو سراہا بلکہ پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے سکالرز میں سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے۔
ٍلاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام پی ایچ ڈی کے سکالرز کے لیئے ’بیبلؤ میٹرک انیلیسس‘پر ورکشاپ اورپوسٹر پریزینٹیشن مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودنے مقابلے کے جج کے طور پرشرکت کی دیگر شرکاء میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، ورکشاپ کی آرگنائزر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی، ڈاکٹر صابرہ منیر و دیگر شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود نے شرکاء کو بیبلیؤمیٹرک انیلیسس کے اصل فوائد سے روشناس کروایا۔انہوں نے نہ صرف سکالرز کی کاوشوں کو سراہا بلکہ پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے سکالرز میں سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے۔